
تہران : ایران میں میتھین گیس دھماکے میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں 70 کے قریب کان کن دب گئے۔ دھماکا جنوبی صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں ہوا۔ امدادی کاموں کے دوران 45 سے زائد کان کنوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔کوئلے کی کان میں اب بھی 25 کان کن دبے ہوئے ہیں جب کہ اسپتال لائے گئے کان کنوں میں سے ابتدائی طور پر 30 کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی دیگر 17 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔ بعد ازاں کوئلے کی کان میں دبے ہوئے مزید کان کنوں کی لاشوں کو نکالا گیا جس سے ہلاکتون کی تعداد 51 تک جا پہنچی جب کہ زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


































