
تہران : ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال کر اہداف پر درست نشانے لگانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران کے نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھتے ہیں اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اپنی پوزیشنز کو مختلف انداز سے تبدیل کر لیتے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق پینٹاگون تشویش میں مبتلا ہے کہ تہران کس طرح حساس اہداف کو انتہائی درستی سے نشانہ بنارہا ہے۔


































