
مسقط : آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی کنٹریکٹ یافتہ بحری جہاز ایرانی حملے کی زد میں آگیا۔ فاکس نیوز کے مطابق حملہ رواں ہفتے کے آغاز میں کیا گیا، جس میں 4 ایرانی ڈرونز اور کم از کم ایک میزائل یا پروجیکٹائل نے جہاز کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اہلکار بھی جہاز پر موجود تھے، زخمیوں کو خلیجی ملک منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


































