
تہران: لبنان پر اسرائیلی حملے سوئٹزر لینڈ میں امریکا ایران مذاکرات منسوخ ہونے کا سبب بن گئے۔ ایران نے مذاکرات سے قبل امریکا سے لبنان میں لڑائی بند ہونے کی یقین دہانی مانگ لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے سوئٹزر لینڈ میں مذاکرات کیلئے وفد کی روانگی موخر کردی۔
رپورٹ کے مطابق تہران نے معاہدے کے منصوبے سے اصولی اتفاق کا اشارہ دیا ہے، تاہم اس کے ساتھ اپنے تحفظات بھی برقرار رکھے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے قبل یہ یقین دہانی مانگی ہے کہ لبنان میں جاری لڑائی بند ہو گی۔ سفارتی ذریعے کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو عارضی طور پر مؤخر کیا گیا ہے اور اس فیصلے کی وجہ لبنان میں تازہ اسرائیلی حملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ثالثی کرنے والے فریق اس تعطل کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


































