Fri Oct 09, 2026

طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

ایران اور عراق مشکل ترین حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، قالیباف

کربلا: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور عراق نے مغربی طاقتوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے دونوں ممالک پر سیاسی و سکیورٹی تعاون کو مشترکہ اقتصادی ترقی میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ قالیباف نے کربلا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی عوام کی جانب سے عراقی عوام کو خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے ایران اور عراق کے تعلقات کو جغرافیہ، تاریخ اور مشترکہ مذہبی عقائد پر مبنی قرار دیا۔
ایرانی اسپیکر کے مطابق دونوں ممالک کا یہ مشترکہ عزم کہ غیر ملکی طاقتیں ان کے مستقبل کا فیصلہ نہ کریں، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق نے مزاحمت، قومی استقامت اور باہمی تعاون کے ذریعے سکیورٹی قائم کی اور اب ترجیح عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہونی چاہیے۔ قالیباف نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ سیاسی بیانات سے آگے بڑھ کر مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں تاکہ سکیورٹی، استحکام اور اقتصادی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق مشکل ترین حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور خوشحالی کے دور میں بھی دونوں ممالک کو متحد رہنا چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular