Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

تحقیقات میں ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے، اقوام متحدہ

جنیوا : اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ ایک سال سے جاری تحقیقات میں ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں نسل کشی کر رہا ہے۔ ہسپانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں البانیز نے کہا کہ انہوں گذشتہ سال فلسطین میں اسرائیلی نسل کشی کی کارروائیوں کو دستاویزی شکل دینے کے لیے وقف کردیا تھا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے 30 ماہرین کے تعاون سے جو تحقیقات کیں اس سے تصدیق ہوگئی کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے ساتھ ساتھ شدید تباہی کی کارروائیاں کر رہا ہے۔ البانیز نے کہاکہ اسرائیلی نسل کشی نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی زندگیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ حماس کا حملہ اسرائیل کی نسل کشی کا جواز پیش نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ نسل کشی کرنے والی ریاست کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت جاری رکھنا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ہتھیاروں پر پابندی لگانا کافی نہیں ہے۔ انہوں نے اگلے قدم پر اسرائیل کے ساتھ تمام فوجی، علمی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular