
جدہ : سات سال سے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام عرب اتحاد نے فوجی کارروائیاں روکنے کا اعلان کردیا۔ سعودی زیر قیادت اتحاد نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کی درخواست، پائیدار سیاسی حل کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ماہ رمضان المبارک میں امن و صلح کی برقراری کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔اتحاد نے دعویٰ کیا کہ ہمارا موقف اپنی جگہ پر قائم اور مضبوط ہےجو کہ یمنی حکومت کے سیاسی و فوجی اقدامات کے حق میں ہے جبکہ ہم اس موقف پر بھی قائم ہیں کہ یمن کے عوام کی خواہشات کے مطابق ملک کی بحالی کے لیے ان کے ساتھ ہیں۔ یاد رہے کہ یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ پہلے ہی یکطرفہ طور پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں۔


































