
کویت سٹی : بین الاقوامی ڈونرز نے غزہ کے لیے دو ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد کے وعدے کرلئے۔ انٹرنیشنل اسلامک چیریٹیبل آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے کے زیرِ اہتمام کویت میں ڈونرز کانفرنس ہوئی۔ فنڈز دو سالوں میں تقسیم کیے جائیں گے اور اس مدت میں توسیع کا امکان ہوگا۔ فنڈز کا اطلاق پانچ مختلف امور پر کیا جائے گا۔ جسمیں زندگی بچانے والی مداخلتیں، پناہ گاہ، صحت، تعلیم اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانا شامل ہے۔ آئی آئی سی او کے جنرل منیجر بدر سعود الصمیط نے کہا کہ اس اقدام کو غزہ کی پٹی میں زندگی بچانے والی انسانی مداخلتوں میں مدد کے لیے کوششوں کو متحرک کرنے اور آبادی کی جلد بحالی کے امکانات کو سہارا دینے کے لیے” ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کانفرنس سے خطاب میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اسرائیل اور حماس کی جنگ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔


































