
دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے روس کو یوکرین پر حملے فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔یوکرین کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں روسی حملوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عالمی عدالت انصاف نے روس کو یوکرین پرحملے فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔عدالت انصاف کے 13 ججز نے فیصلے کی حمایت جبکہ 2 نے مخالفت کی۔فیصلے کی مخالفت کرنے والے ججز کا تعلق چین اور روس سے ہے۔عالمی عدالت انصاف کی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کا یہ حق ہے کہ روس اسے نشانہ نہ بنائے۔ روس کی جانب سے یوکرین میں قتل عام کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہو بھی رہا ہوتو کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ یکطرفہ طور پر کسی ملک یا علاقے میں فوجی کارروائی کرے۔روس نے عالمی عدالت انصاف کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا تھا۔یوکرین کے صدر نے عالمی عدالت کے فیصلے کو یوکرین کی فتح قرار دیا ہے.


































