Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی بستیوں کو مسترد کردے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے قیام کی کوششوں کو سختی سے مسترد کر دینا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے مشرق وسطیٰ امور خالد خیری نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہاکہ غزہ کے علاقے کو مکمل یا جزوی طور پر کم کرنے یا الحاق کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے فلسطینی حکومت کو مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے۔ حکمرانی کی صلاحیت مضبوط کرنے اور اسے غزہ میں ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی خاطر تیار کرنے کے لئے فوری مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انسانی بحران سے نمٹنے، جلد بحالی کی کوششیں شروع کرنے، غزہ کی تعمیر نو اور قبضے کو ختم کرنے اور جلد از جلد ایک قابل عمل دو ریاستی حل کے حصول کے لیے سیاسی عمل کی بنیاد رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular