Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

ادارے دعا زہرا کا مسئلہ فوری حل کریں ورنہ ملک گیر احتجاج کیا جائیگا، علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی : معروف خطیب و عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے دعا زہرا اور ان کے والدین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دعا زہرا پاکستان کی بیٹی اور شہری ہے، اس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ ہر پاکستانی دعا زہراء کا مسلک، مکتب، مذہب اور فقہ دیکھے بغیر پاکستان کی بیٹی ہونے کے عنوان سے اپنا مثبت کردار ادا کرے، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،لہٰذا اس مسئلے کو مسلک ومکتب سے بالاتر ہوکر دیکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کسی سازش کے تحت اس مسئلے کو سجایا جا رہا ہے اور کسی بے حیائی کی تحریک کو رواج دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، تو پاکستان کے غیرت مند عوام کبھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے پاکستان کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی و فقہی قوانین کے مطابق یہ شادی جائز نہیں، لہٰذا اسلامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے یہ مسئلہ جلد حل نہ کیا گیا، تو پھر پاکستان کے باغیرت عوام بلاتفریق اپنی بیٹیوں کی آزادی اور تحفظ کے انتظام کیلئے آئین و قانون کے وضع کردہ دائرے میں اپنے جائز و قانونی حقوق حاصل کرنے کیلئے احتجاج کے عمل میں اتریں گے اور پھر دعا زہرا کے نام پر پاکستان کی ہر بیٹی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular