
جموں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع جموں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں ایک جعلی مقابلے میں اس وقت شہید کردیاجب وہ ضلع کے علاقے سدرہ میں ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔بھارتی پولیس نے نوجوانوں کے قتل کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کو عسکریت پسند قرار دیا۔


































