
PM attends delegation level talks with the Crown Prince of Saudi Arabia, Mohammed bin Salman at Jeddah, in Saudi Arabia on April 22, 2025.
جدہ : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسٹریٹجک تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ نریندر مودی نے جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی۔ سعودی ولی عہد نے دہشت گردی کے خلاف ہرممکن تعاون کی پیش کش کی۔ نریندر مودی کے آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے طویل تاریخی تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ جس میں حالیہ برسوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کی وجہ سے ہندوستانی وزیراعظم نے اپنا دورہ مختصر کردیا اور وہ کئی تقریبات منسوخ کرکے واپس ہندوستان چلے گئے۔


































