
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا۔بھارتی سپریم کورٹ نے ایک بارپھر ہندوانتہا پسندوں کے لئے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئےحجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا۔ مسلمان طالبہ کی جانب سے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ 28 مارچ کو امتحانات شروع ہونے والے ہیں اس لئے کیس کی جلد سماعت کی جائے۔بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلمان طالبہ کے وکیل کو نہ صرف بات کرنے سے روک دیا بلکہ جانبدارانہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو سنسنی خیز نہ بنائیں۔امتحانات کا حجاب پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہن کرآنے پرپابندی عائد ہے۔ کرناٹک کی ہائیکورٹ حجاب پرپابندی کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔


































