
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جس کے دوران بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ روز بھی بھارتی فوجیوں نے تین نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی 6 ہوگئی ہے۔


































