
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ماہ رمضان میں بھی ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور صرف 2 دن میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ خواتین کی بے عزتی کی گئی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ گزشتہ روز ضلع اسلام آباد اور ضلع کلگام میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔


































