
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ اجلاس میں پہلگام حملے کا جواب دینے کے لیے فوج کو آپریشنل آزادی دے دی۔ وزیراعظم مودی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ پی ایم مودی نے کہاکہ دہشت گردی کو سختی سے کچلنا ہمارا قومی عزم ہے۔ وزیر اعظم مودی نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فوج کو ردعمل کے طریقہ کار ، اہداف اور وقت کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے۔


































