
نیویارک: اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کی گئی اسلاموفوبیا کے عالمی دن کی قرارداد پر بھارت نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ بھارت امید کرتا ہے کہ یہ قرارداد مستقبل میں پیش کی جانے والی مخصوص مذاہب فوبیا قراردادوں کیلئے نظیر نہیں بنے گی جس سے اقوام متحدہ ایک مذہبی کیمپ کی صورت اختیار کرلے.ہندومت کے 1.2 ارب سے زیادہ پیروکار ہیں، بدھ مت کے 53 کروڑ سے زیادہ اور سکھ مت کے تین کروڑ سے زیادہ، صرف ایک مذہب کے ساتھ فوبیا مخصوص نہ کریں۔اقوام متحدہ کو چاہیے کہ دنیا کے ساتھ ایک خاندان کی طرح برتاؤ کرے اور ایسے مذہبی معاملات سے بالاتر رہے جو ہمیں امن اور ہم آہنگی کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے بجائے تقسیم کریں۔ ترومورتی نے کہا کہ بھارت یہودی فوبیا، عیسائی فوبیا یا اسلاموفوبیا کی تمام کارروائی کی مذمت کرتا ہے لیکن ایسے فوبیا صرف ابراہیمی مذاہب تک محدود نہیں ہونے چاہیئں۔


































