
نئی دہلی : بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز میرٹھ سے نئی دہلی جاتے ہوئے اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اسد الدین اویسی نے میڈیا کو بتایا کہ نئی دہلی جاتے ہوئے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی پر 2 افراد نے 3 سے 4 گولیاں فائر کیں۔ اسد الدین اویسی نے الیکشن کمیشن سے فائرنگ کے واقعے کی آزادانہ انکوائری کرانے کی درخواست کی ہے۔


































