
نئی دہلی : بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک اسکول میں طلبا کو نماز کے لیے جگہ دینے پر استاد کو محکمہ تعلیم نے معطل کردیا۔ ریاست کرناٹکا کے ماڈل ہائر اسکول کے ایک ٹیچر کو انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر معطل کردیا گیا۔ انتہا پسند ہندو ٹیچر کی جانب سے طلبا کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر برہم تھے۔اس معاملے کا آغاز اُس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کلاس میں 20 لڑکوں کو نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی انتہا پسند ہندوؤں کو یہ پتہ چلا کہ ویڈیو ماڈل ہائر اسکول کی ہے انھوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا اور ہیڈ ماسٹر کو نماز کی اجازت دینے والے ٹیچر کیخلاف کارروائی کیلئے مجبور کیا۔


































