Tue Aug 25, 2026

چین، ایران پر غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے امریکا کو اپنا رویہ اور طرزِ عمل تبدیل کرنا ہوگا، ایرانی قیادت ایران بیرونی طاقتوں کیخلاف نسل در نسل لڑنے کے لیے تیار ہے، ایرانی آرمی چیف امریکا کو دوبارہ بھوکا بناؤ، قالیباف نے گرافک شیئر کردیا پاکستانی فیلڈ مارشل کا ثالثی مشن، ایران میں ملاقاتیں معاشی دباؤ کا حربہ پرانا ہے، ایران مقابلہ کرنا جانتا ہے، عراقچی غزہ اور مغربی کنارے میں بچے سمیت مزید 6 فلسطینی شہید معاشی دباؤ فوجی شکست کا اعتراف ہے، پاسداران انقلاب یورپی یونین کا ای ون منصوبے کا ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ جارحیت نے خود امریکا کو معاشی مشکلات سے دوچار کردیا ہے، قالیباف ٹرمپ کی شخصیت پرستی، امریکی صدر نے ہر چیز پر اپنا نام اور چہرہ نمایاں کرنا شروع کردیا صیہونی فوج اور آبادکاروں کے حملے، 4 فلسطینی شہید، 19 زخمی چین کی مدد کے بغیر ایران کو تنہا کرنا ممکن نہیں، نیو یارک ٹائمز یوکرین نے اپنے لئے جہنم کے دروازے کھول لئے ہیں، پیوٹن ایران سے معاشی روابط برقرار رکھنے والے ممالک بھی معاشی تنہائی کا شکار ہوسکتے ہیں، امریکا

روزانہ کی خبریں

بھارت: مسلمان ہونے کے شبہ میں انتہاپسندوں کے ہاتھوں بزرگ شہری ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہندو انتہا پسند رکن نے مسلمان ہونے کے شبہ میں بزرگ ہندو شہری کو ہلاک کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لال رنگ کی قمیض پہنے ہوئے ایک بزرگ شخص کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں تھپڑ مارنے والا شخص بزرگ شہری پر تشدد کرنے کے دوران پوچھ رہا ہے کہ محمد نام ہے تیرا؟ صحیح نام بتا۔ ویڈیو میں بزرگ شہری سے تشدد کرنے والا شخص بی جے پی سے تعلق رکھنے والا ایک سابق کونسلر ہے جس کا نام دنیش کشواہا ہے۔ ویڈیو میں تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کی بعد میں اسی مقام سے لاش برآمد ہوئی تھی۔ ان کی شناخت بھنور لعل جین کے نام سے ہوئی اور ان کے خاندان کے مطابق وہ ذہنی مریض تھے۔تاہم مدھیا پردیش کے علاقے نیمچ کے سینیئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس بات کو کوئی ثبوت نہیں کہ جواہر لعل جین کو مسلمان ہونے کے شک پر تشدد کا تشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular