Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

چین، ایران پر غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے

بیجنگ: امریکا کی جانب سے چین کے اقتصادی شراکت دار ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے اعلان کے بعد چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین متعدد بار واضح کر چکا ہے کہ وہ غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
یاد رہے کہ چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف عائد کی گئی نئی پابندیوں کو تاریخ کی سب سے بڑی مالیاتی کارروائی قرار دیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے ایران کے خلاف اس اقدام کو اقتصادی ڈی ڈے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ تمام معاشی روابط منقطع کر دے گا۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مالی شراکت داری رکھنے والے ممالک کو بھی عالمی اقتصادی نظام سے الگ تھلگ کر دیا جائے گا۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے، پابندیاں مسائل کے حل میں مددگار نہیں ہو سکتیں، معاشی جنگ اور دباؤ تنازعات کو مزید ہوا دے سکتے ہیں، یکطرفہ پابندیاں عالمی اقتصادی اور مالیاتی نظام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular