Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا کو اپنا رویہ اور طرزِ عمل تبدیل کرنا ہوگا، ایرانی قیادت

تہران : ایرانی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر پر واضح کیا ہےکہ امریکا کو ایران کے ساتھ معاملات میں اپنا رویہ اور طرزِ عمل تبدیل کرنا ہوگا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، محسن رضائی، باقر قالیباف اور ایرانی وزیرِخارجہ و وزیرِداخلہ سے ملاقاتیں کیں۔ جس میں کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ معاملات میں اپنے موجودہ طرزِ عمل پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ طاقت کے استعمال اور دھونس پر انحصار معاملات کو مزید پیچیدہ کرے گا۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ تہران کو اب بھی امریکا پر اعتماد نہیں اور واشنگٹن کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیانات کافی نہیں بلکہ واشنگٹن کو اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی پاسداری پر زور دیا ہے۔ قالیباف نے کہا کہ امریکی وعدوں کی خلاف ورزی نے خطے میں عدم استحکام اور بداعتمادی کو بڑھایا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular