
پٹنہ : بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پرمسلمان شخص کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کردیا۔ درندگی کا یہ واقعہ ریاست بہار کے علاقے چوشیما میں پیش آیا۔ جنونی ہندوانتہاپسندوں کے جھتے نے مسلم نوجوان محمد خلیل کو اغوا کیا اور اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ویڈیو میں محمد خلیل عالم کو ہاتھ جوڑ کر ہندو انتہاپسندوں سے معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوال جواب کے بعدخلیل عالم کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ اور اس کی لاش جلاکر قریبی ندی کے کنارے پھینک دی گئی۔


































