
مظفر نگر: بھارتی ریاست اترپریشن کے شہر مظفر نگر میں پہلے پاکستانی وزیر اعظم لیاقت علی کے والد نواب رستم علی خان کے نام پر رجسٹرڈ مسجد کو دشمن کی ملکیت قرار دے دیا گیا۔ رستم علی خان نے اپنی جائیداد تقسیم کی تو یہ اس مسجد کی زمین انکے بیٹے نواب سجاد علی خان کے حصے میں آئی جسے انہوں نے وقف کردیا تھا۔ ہندوتوا تنظیم ہندو شکتی کی شکایت پر تحقیقاتی کمیٹی نے مسجد کی زمین کو دشمن کی ملکیت قرار دیا۔ پہلے اس مسجد کے اندر ایک مسافر خانہ تھا بعد میں کسی وجہ سے مسافر خانہ بند کر دیا گیا لیکن مسجد وہاں پر پہلے سے موجود تھی اور یہ مسجد وقف میں درج ہے۔اس میں چار دکانیں بھی قائم ہیں۔


































