Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

بھارت: ریاست کرناٹکا میں ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کا داخلہ بند

کرناٹکا : بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا میں طالبات کو کالجوں میں حجاب سے روکنے کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے جہاں ایک اور کالج میں مسلمان طالبات کو حجاب کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرناٹکا کے ضلع اڈوپی کے ساحلی علاقے کنڈاپور میں 27 طالبات کو سرکاری کالج میں داخلے سے روک دیا گیا۔باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ 100 سے زائد طالبات کی جانب سے زعفرانی چادریں اوڑھنے کے بعد کیا گیا، جو ہندو مذہب کا نشان ہے اور مذکورہ طالبات نے بھنڈارکر کالج میں مسلمان طالبات کے باحجاب ہونے پر احتجاج کیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ جب پرنسپل نے طالبات سے حجاب اتار کر کلاس میں آنے کی بات کی تو طالبات کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ حکومت نے کنڈاپور کی سرکاری کالجوں میں حجاب پر پابندی لگانے کا کوئی حکم نہیں دیا۔ کالج کے پرنسپل راماکرشنا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر اور بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پالیمنٹ ہالاڈی سرینیواس شیٹھی کے احکامات کی پیروی کر رہے ہیں۔ پرنسپل نے بتایا کہ شیٹھی نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ مخصوص یونیفارم کے علاوہ کسی اور اضافی چیز پہننے کی اجازت نہ دیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular