
نئی دہلی :بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہا پسند ارب پتی تاجر رہنما نے اذان کے وقت بھجن بجانے کیلئے لاؤڈ اسپیکر مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ موہت کمبوج نے پیشکش کی ہے کہ جسے بھی عوامی مقامات پر بھجن بجانے کیلئے لاؤڈ اسپیکر چاہیے وہ ہم سے مفت لے سکتا ہے۔ بی جے پی رہنما نے مقامی ہندوؤں کو اس بات پر بھی اکسایا کہ لاؤڈ اسپیکر پر بھجن اس وقت بجائے جائیں جب اذان کا وقت ہو۔ جس کے لیے ہر چوراہے پر لاؤڈ اسپیکر نصب کرنے کی ہدایت بھی کی۔


































