
احمد آباد : بھارتی ریاست گجرات کی ایک عدالت نے 28 مسلم نوجوانوں کو 13 برس قید کے بعد باعزت بری کر دیا۔ احمد آباد میں 26 جولائی 2008 کو سلسلہ وار بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار 77 افراد میں سے ان 28 مسلم نوجوانوں کو ایک خصوصی عدالت نے باعزت بری کیا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ باقی 49 افراد میں سے بھی بیشتر کو رہائی مل جائے گی کیونکہ وہ مقررہ سے زیادہ مدت کی سزائیں کاٹ چکے ہیں۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان بے گناہ شہریوں کو زر تلافی اور ان کی زندگیاں برباد کرنے والوں کو سزائیں ملنی چاہیئے۔


































