Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یمن جنگ میں، عرب اتحاد درحقیقت امریکا و اسرائیل کے اتحادی ہیں، انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے رہنما و جنرل سیکریٹری عبد الملک بدر الدین الحوثی نے خبردار کیا کہ امت مسلمہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسکے واقعی دشمن یعنی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد ہے۔
امت اسلامیہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد ہے۔ المسیرہ ٹی وی کے مطابق سید عبد الملک البدر الدین الحوثی نے الجوبہ اور العبدیہ نامی قبائل کے وفود سے ملاقات میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دشمن کی کوشش یہ ہے کہ وہ امت اسلامیہ کے اندر سے ہی اپنا اثر و رسوخ بڑھائے اور اسی تناظر میں وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔
یمنی حکومت کے نگران اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ اُن لوگوں کو آگاہ کیا جائے جو فتنہ پروروں کے بہکاوے میں آکر امریکہ و اسرائیل کی خدمت میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی جنگِ یمن میں سعودی عرب اور عرب امارات کا ساتھ دے گا وہ درحقیقت امریکی و صیہونی اتحادیوں کا ساتھ دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ یمن پر مارچ دو ہزار پندرہ سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی بہیمانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ایک طرف جہاں لاکھوں یمنی شہری اب تک شہید و زخمی ہو چکے ہیں وہیں دوسری طرف اس ملک کی پچاسی فیصد سے زائد بنیادی تنصیابت تباہ کر دی گئی ہیں اور اس وقت یمن کو صدی کے بدترین انسانی المیہ کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular