
رام اللہ : صیہونی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کے دوران مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں اضافہ کردیا۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ رام اللہ۔ بیتونیہ۔ گاؤں کفر عین اور دیگر علاقوں پر صیہونی فوج نے دھاوا بولا اور دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔ فائرنگ سے دو فلسطینیوں کو شہید اور چار کو زخمی کردیا۔ رام اللہ کے مغرب میں دیر عمار پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران بھی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔ ادھرصیہونی فوج نے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ صیہونی حکومت نے چار دن میں چند درجن خواتین وبچوں کو رہا کیا اور سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔


































