
ریاض : سعودی حکام نے درندگی کی ایک اور تاریخ رقم کردی ایک ہی دن میں 41 شیعہ مسلمانوں کے سرقلم کردئے جن میں سے بیشتر افراد کاتعلق شیعہ اکثریتی علاقے الاحساء اور قطیف سے ہے اور انہیں حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے اور آل سعود کے جرائم کے خلاف آواز اٹھانے پر گذشتہ چند سالوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ان شہیدوں میں 13 سال کا عبداللہ الزہر بھی شامل ہے.سعودی عرب میں ایک ہی روز میں 81 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ پورے سال میں دی گئی موت کی سزاؤں سے زیادہ ہے۔ ان افراد میں یمن کے 7 اور شام کا ایک شہری بھی شامل ہے جن کو دہشت گردی اور گمراہ کن خیالات سمیت مختلف سنگین جرائم پر سزا سنائی جا چکی تھی۔سزائے موت دینے کے معاملے میں سعودی عرب کی شرح دنیا بھر میں پانچویں نمبر ہر ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کے ساتھ چین، ایران، مصر اور عراق شامل ہیں۔


































