Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

ضمنی انتخاب، عمران خان نے ’’این اے 45 کرم‘‘ میں بھی میدان مار لیا

کرم : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرم میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی، پی ڈی ایم امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب کیلئے ہونے والی پولنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو واضح برتری حاصل ہوگئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک تمام 143 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو نمایاں برتری حاصل ہے۔
اب تک کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 45کرم کے ضمنی انتخاب میں تمام 143 پولیس اسٹیشنوں سے حاصل نتائج میں عمران خان سب سے آگے ہیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں عمران خان 20 ہزار 748 ووٹ حاصل کرکے سبقت لے گئے جبکہ ان کے مقابل جمعیت علماء اسلام ف سے تعلق رکھنے والے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ملک جمیل 12 ہزار 718 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ نشست ان 9 نشستوں میں شامل ہے جو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
یہاں دیگر حلقوں کی طرح 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونا تھا تاہم اس وقت امن وامان کے باعث اس حلقے میں الیکشن منسوخ کردیا گیا تھا۔
16اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے سات حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 7 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
مذکورہ ضنمی انتخاب میں شاندار کامیابی کے بعد عمران خان نے مجموعی طور پر 8 میں سے سات نشتوں پر فتح حاصل کرکے اپنی کامیابی کے سلسلے کو برقرار رکھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular