
واشنگٹن : امریکی ادارے وار مانیٹر کے مطابق اسرائیلی فوج کو اربن وار میں بدترین صورتحال کا سامنا ہے شجاعیہ میں حماس نے اسرائیلی فوج کا برا حال کردیا ہے۔ حماس شہری جنگ میں مہارت رکھتی ہے اور اس نے اسرائیلی جنگی حربوں کو ناکام بنادیا ہے۔ غزہ شہر کے شجاعیہ محلے میں حماس کی جنگی حکمت عملی اور گنجان شہری علاقہ اسرائیلی افواج کے لیے چیلنج بن گیا ہے ۔وارمانیٹر کی رپورٹ اور کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کو شجاعیہ میں فلسطینی جنگجوؤں کی ایک ہی عمارت کو متعدد بار "کلیئر” کرنے پر مجبور کیا گیا ہے اور اسرائیلی فوج کو جال میں پھنسا کا نشانہ بنایا گیا ہے۔جس سے اسرائیلی فوج کی مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں۔


































