Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکی حملوں کے جواب میں پاسداران انقلاب نے عمان، کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے

تہران: ایران نے امریکی حملوں کا جواب دیتے ہوئے میزائل اور ڈرونز کے ذریعے امریکی اڈوں کے خلاف ایک آپریشن کا اعلان کیا ہے جس میں اس نے اردن، عمان، کویت اور بحرین میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق سائرن بجائے گئے ہیں اور لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور قریب ترین محفوظ مقام کی طرف چلے جائیں۔
کویتی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام ملک کی فضائی حدود کے اندر ’دشمن کے فضائی حملوں‘ کا مقابلہ کر رہا ہے۔ اس نے کہا کہ سنے جانے والے کسی بھی دھماکے کی آواز فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائی کا نتیجہ ہے، اور عوام سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان کارروائیوں کے بعد اردن کے شہزادہ حسن ایئر بیس پر ایندھن کے ٹینکوں اور اسلحہ ڈپوؤں میں آگ لگ گئی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ اردن میں واقع اس تنصیب پر حملہ ایرانی ساحلی اڈوں پر امریکی حملوں کے جواب میں اس کی کارروائی کے پہلے مرحلے کا حصہ تھا، ایران نے خبردار کیا کہ جوابی آپریشن جاری ہے۔
پاسداران انقلاب کا کا کہنا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورسز نے بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا، وہاں ہیلی کاپٹروں کی نگرانی کے لیے قائم تنصیب، جس کے ہینگر میں پی ایٹ طیارہ موجود تھا، اور امریکی ڈرون کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے کویت میں دو فضائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا، یہ دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں کہ جب خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوابی حملوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کویت میں علی السالم اور احمد الجابر ایئربیسز پر میزائل حملے کیے، علی السالم ایئربیس پر ایندھن کے ذخائر اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کر دیے، احمد الجابر ایئربیس پر نصب اسٹریٹجک ایف پی ایس ریڈار سسٹم بھی حملے میں تباہ کر دیا، کارروائی آنکھ کے بدلے آنکھ آپریشن کے تیسرے مرحلے کے تحت کی گئی۔ مزید کہا گیا کہ یہ آپریشن ان مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا جن کی نشاندہی گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دشمن کی نقل و حرکت کی نگرانی کے بعد کی گئی تھی۔
ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری کارروائی میں دو جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی کے پانچویں مرحلے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمان میں ایف پی ایس (FPS) طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والے فضائی ریڈار اور جہازوں کی نگرانی کے ریڈار کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور عمان کے ریڈار تباہ کر دیے گئے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے کھلا رکھنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ امریکا آبنائے میں اپنی فوجی مداخلت ختم کرے اور ساحلی ممالک کی اپنی سمندری حدود پر خودمختاری کا احترام کرے، اگر یہ مداخلت جاری رہی تو عالمی تیل اور گیس کے شعبے میں مزید سنگین واقعات پیش آسکتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular