
بیروت: اسرائیلی حملے کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی۔ راکٹوں نے بالائی الجلیل کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی دفاعی نظام نے بیشتر راکٹ فضا میں ہی تباہ کردئے اور باقی کھلے علاقوں میں گرے۔ 8 اکتوبر کے بعد پہلی بار لبنان سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ لانچ کیے گئے۔جس سے شمالی مغربی کنارے کی بستیوں میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے راکٹ فائر کرنے کا دائرہ 120 کلومیٹر تک بڑھا دیا۔ حزب اللہ نے یوف بیرک میں راکٹ اور توپ خانے کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا کریات بیالیک، کریات موٹزکن، کریات یام، ایکڑ اور شمال میں کئی دوسرے علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔


































