Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ہندوستان میں 2 مسلمانوں کو گاڑی سمیت زندہ جلادیا گیا

جے پور: ہندوستان کے صوبے ہریانہ میں ہندوتوا بجرنگ دل کے کارکنوں نے دو مسلم نوجوانوں کو اغوا اور تشدد کے بعد زندہ جلادیا۔ ہریانہ کے بھیوانی ضلع میں جنگل سے جلی ہوئی گاڑی سے دو سوختہ لاشیں ملیں۔ جنکی کی شناخت راجستھان کے بھرت پور کے گوپال گڑھ گاؤں کے رہائشی جنید اور نثار کے نام سے ہوئی۔ دونوں نوجوان کسی کام سے بھیوانی گئے تھے جہاں ہندوتوا بجرنگ دل کے 8 سے دس کارکنوں نے انہیں اغوا کیا۔ بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہندوتوا عناصر دونوں زخمیوں کو گاڑی میں ڈال کر جنگل میں لے گئے اور گاڑی سمیت جلادیا۔ اہل خانہ نے بجرنگ دل کے لیڈر مونو مانیسر کو واقعہ کاذمہ دار قرار دیا ہے اور اس سمیت پانچ نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو مبینہ طور پر گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں قتل کیا گیا ہے۔بھرت پور پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ کئی ملزمان کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جارہی ہی ۔ پولیس نامزد ملزمان کو تلاش کررہی ہے جو روپوش ہوگئے ہیں۔ واقعہ کیخلاف راجستھان کے بھرت پور میں کمیونٹی پنچایت منعقد کی گئی جہاں لواحقین نے 51 لاکھ روپے فی کس معاوضہ اور گھر کے کسی فرد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے میتوں کی تدفین نہیں کی جائے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular