
دمشق : شمال مشرقی شام میں عوام نے امریکی فوجی کارواں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ صوبے حسکہ کے مضافاتی علاقے قامشلی کے گاؤن صالحیہ حرب میں عوام نے امریکی فوجی کارواں کو روک لیا اور پتھراؤ کرکے علاقے سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔5 بکتر بند گاڑیوں اور ایس ڈی ایف میلیشیا فورس کی گاڑی پر مشتمل کارواں جیسے ہی اس گاؤں کے قریب پہنچا، گاؤں کے عوام نے ہاتھوں میں پتھر لے کر اس کارواں پر دھاوا بول دیا اور اس وقت تک اس کارواں پر پتھر بازی کرتے رہے جب تک یہ کارواں پیچھے نہیں ہٹ گیا اور علاقے سے باہر نہیں نکل گیا۔


































