
برازیل میں سابق صدر جیربولسونارو کے حامیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرتے ہوئے نئے منتخب صدر ڈی سلوا سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔ سابق صدر کے حامیوں نے صدارتی محل، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی عمارت کا گھیراؤ کرکے توڑ پھوڑ کی اور نئے صدر کے خلاف نعرے لگائے۔ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کرکے سرکاری عمارتوں سے قبضہ چھڑالیا اور علاقے کو سیل کردیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال کیا جبکہ 400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈی سلوا نے سیکیورٹی فورسز کو دارالحکومت برازیلیا میں مظاہرین کے خلاف بھرپور آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔


































