
تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے سات اکتوبر حملے کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرانے والے وزیرخارجہ ایلی کوہن کو تبدیل کردیا۔ اسرائیلی اخبار معاریف کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا تھاکہ حماس حملے کی ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ غفلت برتنے والوں کے احتساب کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔ ایلی کوہن کے بیانات سے ناخوش صیہونی وزیراعظم نے انہیں وزارت خارجہ سے ہٹا کر وزیر توانائی بنادیا۔ اُن کی جگہ یسرائیل کاٹز نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور جنگی طوالت کی وجہ سے ایلی کوہن کو خارجہ محاذ پر سخت چیلنجز کا سامنا تھا اور وہ یورپ میں اطمینان کی فضا بنانے میں ناکام رہے۔


































