Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

24 گھنٹوں میں مزید 52 فلسطینی شہید، مغربی کنارے میں بھی 9 فلسطینی مارے گئے

غزہ : صیہونی فوج نے دیر البلاح میں ایک اور اسکول کو نشانہ بنادیا جہاں سینکڑوں متاثرین پناہ گزین ہیں۔صیہونی فوج نے اسکول پر شدید گولہ باری کی۔ جس سے اسکول کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔ حملے میں 8 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ اس سے قبل جارح فوج نے خان یونس میں بھی حملہ کیا جس میں نو فلسطینی شہید ہوئے۔ شاطی کیمپ ۔رفح اور جبالیہ میں مکانات میزائل حملے کا نشانہ بنے جس میں بیس شہدا میں بارہ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے النصیرات میں میڈیکل یونٹ کے دو اہلکار بھی شہید ہوگئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد باون ہوگئی۔
ادھر مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج نے وحشیانہ آپریشن کیا جس میں نو فلسطینی جان سے گئے۔ یہ گذشتہ دو دہائی کا سب سے بڑا آپریشن ہے۔ جنین اور تلکرم میں فوجیوں نے کئی مکانات کو بھی منہدم کردیا۔ جبکہ درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پی ایل او کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ برغوتی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن صرف چھاپے نہیں بلکہ یہ ایک جنگی عمل ہے۔
ادھر اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کٹز نے تلکرم اور جنین سے فلسطینیوں کے انخلا کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنین، تلکرم اور دیگر علاقوں میں سرگرم اسرائیلی فورسز مغربی کنارے میں ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular