Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

عمران خان کا ہفتے سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہفتے سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا۔ پاکستان سری لنکا جیسی صورت حال سے دوچارہے۔ ملک نیچے جارہا ہے۔ یہ کرسی سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔مل کر ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کریں گے۔ لاہور میں وکلا سے خطاب میں وکیلوں سے بھی نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تحریک میں وکلا کا کردار بہت اہم ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتا ہے، جب سے بیرونی سازش کر کے یہ اقتدار میں آئے ملک کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے، ہم ایسے لوگوں کو اقتدار میں لاکر اپنی نوجوان نسل کو پیغام دے رہے ہیں کہ بڑا ڈاکا مارو کیونکہ یہاں چھوٹا چور پکڑا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے نیب کے کرپشن کیسز ختم کروادیے، جن کا کام قانون کی حکمرانی کروانا ہے وہی قانون توڑ رہی ہیں، اس ملک میں طاقتور سب کرسکتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں پھر بیرون ملک سے حکم آتا ہے اور اپنے ملک کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا۔ عمران خان نے آئندہ جمعے کو ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular