Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

عمران خان کا منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے مارچ دوبارہ شروع ہوگا۔
انھوں نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ منگل سے وزیرآباد سے مارچ شروع ہوگا، ہمارا لانگ مارچ 10 سے 15 دن میں پنڈی پہنچے گا، میں خود پنڈی آؤں گا، پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے، اور خود انھیں لیڈ کروں گا۔
عمران خان نے کہا 3 دن ہو گئے پنجاب حکومت بھی ہماری ہے، اس کے باوجود ہم ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹوا پائے، سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ 3 لوگ ملوث ہیں، مجھے یقین ہے کہ ان 3 لوگوں نے یہ سب کچھ کیا ہے، یہ میرا حق ہے کہ تفتیش ہو، جس سے سب پتا چل جائے گا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہماری اپنی پولیس منع کر رہی ہے، میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ اور سابق وزیر اعظم ہوں، جب میں ایف آئی آر نہیں کٹوا پا رہا تو باقی قوم کیا کرے گی۔
انھوں نے کہا شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی بات کی ہے، میں اسے ویلکم کرتا ہوں، مجھے اس ملک میں صاف اور شفاف تحقیقات چاہئیں، پہلے ایک ویڈیو نکلتی ہے جس میں کہا گیا میں مذہب کی توہین کرتا ہوں، وہ ویڈیو کہاں سے نکلتی ہے، کون نکالتا ہے یہ پتا چلنا چاہیے، مریم صفدر، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سے کون پریس کانفرنس کراتا ہے؟ اور مجھے پتا چل جاتا ہے کہ انھوں نے مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرانا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب مجھ پر یہ واردات ہوتی ہے تو دیکھ لیں اس کے بعد ہوتا کیا ہے، وہ کون لوگ تھے جو فوری ری ایکٹ کرتے ہیں، ایک دم سے بیانات آنا شروع ہو گئے کہ عمران نے مذہب کی توہین کی ہے۔
انھوں نے کہا گولی چلانے والے کا انٹرویو ایک دم سے لیک کر دیا جاتا ہے، آئی جی پنجاب سے پوچھا گیا تو وہ کہتا ہے کہ ویڈیو ہیک ہو گئی، مجھ پر قاتلانہ حملے کے بعد ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا گیا، پہلے پتا چلنا چاہیے کہ یہ چیزیں کس نے شروع کیں اور پھر کور اپ کون کر رہا ہے؟
عمران خان نے کہا میں چاہتا ہوں جوڈیشل کمیشن سب سے پہلے ارشد شریف کیس کی تحقیقات کرے، پتا چلنا چاہیے ارشد شریف ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوا، انھوں نے بہت لوگوں کو بتایا تھا کہ کون لوگ ملوث ہیں، ارشد شریف کی والدہ اور دیگر صحافیوں کو بھی پتا تھا کہ ارشد شریف کو کس سے خطرہ ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم کیس ہے، ملک کی تاریخ کی سب سے گھٹیا ترین حرکت ہے یہ، چیف جسٹس صاحب اس معاملے پر مکمل تحقیقات کریں۔ انھوں نے کہا جو میرا کیس کور اپ کر رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ جعلی ویڈیو ہے، لیکن ویڈیو فیک نہیں ہے، اعظم سواتی کے پاس موجود ویڈیو اصلی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular