Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

کسی دوسرے ملک کی خارجہ پالیسی کے لیے اپنے لوگوں کو قربان نہیں کریں گے، عمران خان

ہری پور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام تیار رہے اب جو کال دوں گا وہ آخری ہوگی۔ ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف 40 چوروں کے ساتھ قطر بھیک مانگنے گئے ہیں مگر انہیں کوئی بھیک نہیں دے گا سب کو معلوم ہے کہ یہ چور ہیں، ہم نے پاکستان کو ان چوروں سے آزاد کرانا ہے، میرے خلاف دہشت گردی کا کیس درج ہونے پر ساری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بھارت کی حکومت بھی ایسا فیصلہ نہیں کرتی کہ وہ دوسرے لوگوں کے لیے اپنی جانیں قربان کرے ہم نے امریکا کی جنگ میں شریک ہو کر 80 ہزار پاکستانیوں کو کھودیا، ہم مزید کسی ملک کی خارجہ پالیسی کے لیے اپنے لوگوں کو قربان نہیں کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے روس سے سستا تیل خریدنے کی کوششں کی تو ہمیں سازش سے ہٹا کر امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کردیا گیا، مگر انہیں قوم کسی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے اور میں اپنی قوم کے حقوق کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز گل امریکا سے اپنی نوکری چھوڑ کر پاکستان آیا اسے جیل بھیج دیا گیا، میں نے ایسا کیا کہا جو میرے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اداروں کے خلاف بالکل نہیں ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں صاف شفاف الیکشن کرائیں جائیں، میں پورے ملک میں عوام کو تیار کرنے جا رہا ہوں، آپ سب تیار رہیں اور میری کال کا انتظار کریں۔ میری کال پر عوام کا سمندر نکل آئے گا اور شہباز شریف، زرداری و مولانا کو بہا لے جائے گا، شہباز شریف چھوٹے سے قصبے کا وزیر اعظم ہے جو عوامی سمندر کو نہیں روک سکے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular