
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، میں نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ اب دباؤ میں آؤں گا۔ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں موجودہ صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی، جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔ تحریک انصاف نے جلد الیکشن کروانے کے لیے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا اور اس کے ساتھ ہی پارٹی قیادت نے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔


































