
کراچی : سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں قومی اسمبلی کی 8 میں 6 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب ہوگئی جبکہ پیپلز پارٹی دو نشستوں پر فاتح رہی۔قومی اسمبلی کی پشاور، مردان، چارسدہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد اور کورنگی کراچی کی نشستوں پر عمران خان کامیاب ہوگئے۔ جبکہ ملیر کراچی اور ملتان کی نشستیں پی پی کے نام رہیں. قومی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں. پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں میں سے دو پر تحریک انصاف اور ایک پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی۔


































