
لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیخلاف جمعے سے لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز لاہور کے لبرٹی چوک سے دن گیارہ بجے کیا جائے گا۔ لانگ مارچ مکمل طور پر پُرامن ہوگا، ہم لڑائی کرنے آرہے ہیں اور نہ ہی ریڈ زون میں داخل ہوں گے۔ عدالت نے جہاں اجازت دی وہیں جلسہ کریں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ملک کے مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں اور یہ لانگ مارچ اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، یہ جنگ دراصل جہاد ہے جو پاکستان کی سمت کا تعین کرے گا کہ ان چوروں کی غلامی کرنی ہے یا ایک خود مختار ملک بن کر رہنا ہے۔ عوام کا مطالبہ یہی ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلا جائے۔


































