
مسلمانوں کے اخلاقی آداب و رسوم میں سے ایک بہترین رسم سلام کرنے کی ہے کہ جب بھی دو مسلمان آپس میں مل بیٹھتے ہیں تو ایک دوسرے کو دعا کے طور پر سلام کرتے ہیں جس سے پیار محبت بڑھتا ہے، میاں بیوی کے باہمی تعلقات میں اُنس بڑھانے کے لئے ایک ضروری امر سلام کرنا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ جب بھی شوہر باہر سے آئے تو بیوی کو سلام کرے.


































