
ریاض : اوپیک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی تیل پیداوار جولائی کے 8.1 ملین بیرل یومیہ سے کم ہو کر اگست میں 6.24 ملین بیرل یومیہ رہ گئی۔ یہ سعودی عرب کی 1990 کے بعد سب سے کم رپورٹ شدہ ماہانہ پیداوار ہے۔ جون میں سعودی پیداوار 7.1 ملین بیرل یومیہ تھی، جو جولائی میں بڑھنے کے بعد اگست میں دوبارہ نمایاں طور پر کم ہوگئی۔ پیداوار میں کمی ایسے وقت میں ہوئی جب اوپیک پلس ممالک نے اگست میں پیداوار بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا۔


































