Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امام خمینیؒ نے اتحاد امت کو فروغ دیا، وہ کسی مسلک تک محدود نہیں تھے، سیمینار

لاہور : امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام قومی مرکز میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے رہبرمستضعفین جہاں سیمینار منعقد ہوا۔ جس سے مولانا شاہد حسین نقوی، ڈاکٹر اختر عباس بلوچ، مولانا ظہیر کربلائی، مولانا آغا حسین نجفی، سید منیر حسین گیلانی، حسن رضا نقوی، قاسم رضوی، افسر حسین خان، ارتضیٰ باقر اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ امام خمینیؒ نے اتحاد امت کو فروغ دیا۔ وہ کسی مسلک تک محدود نہیں تھے۔ ان کی آفاقی سوچ کی وجہ سے انقلاب اسلامی آج بھی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کا سب سے بڑا نظام الٰہی کا ایران میں نفاذ ہے۔ نظریہ ولایت فقیہہ کے ذریعے اسلامی نظام کی جزئیات کو لوگوں کی دسترس تک لے جانا ایک عظیم خدمت ہے۔ آج ایران اتحاد بین المسلمین کا علمبردار ہے ۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ امام خمینی کی تعلیمات کی روشنی میں ہر قسم کے تفرقہ سے پاک معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے اور اسلام کے نورانی چہرے کو کامیابی سے دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular