Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

امام خمینیؒ نے ڈھائی ہزار سالہ بادشاہت کا اس وقت خاتمہ کیا جب دنیا تصور بھی نہیں کرسکتی تھی، علامہ احمد اقبال

کراچی :امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن، شیعہ علماء کونسل، امامیہ آرگنائزیشن، ہئیت آئمہ مساجد و علماء ،مجلس وحدت مسلمین اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی ؒ کی 33 ویں برسی کا پروگرام بھوجانی ہال سولجر بازار میں منعقد ہوا، جس میں آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ احمد اقبال رضوی، رہنماء ہیئت آئمہ مساجد مولانا شیخ صلاح الدین ،مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل مولانا ناظر تقوی سمیت علمائےکرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔علامہ احمد اقبال نے امام خمینیؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس زمانے میں دنیا دو حصوں میں تقسیم تھی اس دور میں امام خمینی ؒنے ڈھائی ہزار سالہ بادشاہت کو ختم کیا جس کا کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا ، یہ اس زمانے کا معجزہ ہے کہ جب دین کو سیاست سے جدا سمجھا جاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒنے اللہ پر توکل کے بعد عوام پر ایمان لائے ،جس پر لوگوں نے اعتراض بھی کیا جس کے جواب میں امام خمینیؒ نے کہا یہ وہ عوام ہے جس نے مشکل حالات میں بھی ساتھ دیا تھا یہ اب بھی ساتھ دیں گے ۔علامہ شیخ صلاح الدین نے امام خمینیؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی کامیابی کی کلید اسلامی فکرو کردار ہے۔ ایرانی قوم نے ایک مرد حق اور مومن کامل حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں اسلامی فکر اور اساس کو اپنا کر انقلاب اسلامی برپا کیا جس انقلاب نے نہ صرف ایران بلکہ پورے عالم اسلام کو جھنجوڑکر رکھ دیا۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ دنیا کے اکثر مسلمان ممالک کی داخلی اور خارجی پالیسیاں مغربی ممالک میں مرتب ہورہی ہے تو کیسے ممکن ہے کہ اسلامی دنیا استکباری قوتوں کے ظلم و استحصال سے محفوظ رہیں۔علامہ ناظر تقوی نے اپنے خطاب میں امریکی ایماء پر گزشتہ دنوں امام خمینی رح کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم کی مزمت کی اور حکومت سے اس مہم کو چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان عالم اسلام کے دو اہم اور قائدانہ کردار کی حیثیت والے ممالک ہیں ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مسلم دنیا کے پریشان کن حالات کے سدباب کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular